• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ رانی قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

عدالت نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان شاہ زیب اور صادق کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزم مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر 28 جنوری 2018 کو کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔

ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا ۔

تازہ ترین