وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں اب ترقی مخالف سیاست نہیں چلے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف وہیپ پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ اب ترقی مخالف سیاست نہیں چلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف عوام کی ترقی و خوشحالی کی سیاست ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا اب کوئی مستقبل ہے نہ آئندہ ہوگا، ہمارے بہترین بجٹ پر اپوزیشن سکتے میں ہے۔