امیر جماعت اسلامی پاکستان سرا ج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھی خود کو اسٹیٹس کو کا ایجنٹ ثابت کردیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ملک کی نظریاتی و معاشی خود مختاری پر کنٹرول چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 شرائط پوری کرنے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا، ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کے خلاف عزائم واضح ہو گئے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنا قبلہ درست کریں، پی ٹی آئی حکومت نے بھی خود کو اسٹیٹس کو کا ایجنٹ ثابت کردیا۔