سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر عزت ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے فیٹف کے پاکستان سے متعلق فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے سال بھی ملک پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا، ہاتھ جوڑ لیے، پاؤں پکڑ لیے، کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی فون نہیں اٹھاتا۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے متعلق حالیہ فیصلے نے بتادیا کہ سلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر عزت ہے۔