• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی مسافر جہاز مار گرانیوالے ایرانی سزا سے نہیں بچ پائیں گے، برطانیہ

لندن(صباح نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جنوری 2020میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک میزائل حملے میں مار گرائے جانیوالے یوکرین کے مسافر جہاز کے ذمہ داروں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی۔ یوکرین کے ہوائی جہاز کو مار گرانے والے ایرانی کسی صورت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں اپنے کینیڈین ہم منصب کے اس بیان کی تائید کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے ہوائی جہاز کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ایک المیہ تھا اور اس کی ذمہ داری ایران کے اعلی حکام پرعاید ہوتی ہے۔ اس حادثے میں یوکرین کے مسافر جہاز PS752 میں سوار 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادھر طرف کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یوکرین کے مسافر جہاز کو مار گرانے کا حکم ایران کے اعلیٰ حکام کی طرف سے دیا گیا۔ ایران چھوٹے اہلکاروں پر اس کا الزام عائد کرکے اصل قصور واروں کو نہیں بچایا سکتا۔

تازہ ترین