اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا،شہری جلد ویکسی نیشن کروائیں، این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے،شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔