• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مودی اور عمران کو بھگائینگے، بلاول

جلال آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائینگے، آپ پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے تو ہم آپ کے مسائل حل کرینگے، ہم مودی کو بھی بھگائیں گے اور عمران کو بھی بھگائینگے، ہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں کشمیری ہمارے ساتھ تھے۔ جلال آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کشمیر کے عوام کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا، موجودہ حکومت کا کشمیر سے متعلق رویہ دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے، کشمیر کے عوام نے بھٹو کا ساتھ دیا تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی حکومت بنائیں جو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دے سکے۔

تازہ ترین