• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال راولپنڈی ،رجسٹری برانچ میں سیاسی و غیر سیاسی دباؤبڑھ گیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لینڈ مافیا کی طرف سےمحکمہ مال راولپنڈی بالخصوص رجسٹری برانچ میں سیاسی و غیر سیاسی دبائو بڑھ گیا ہے۔متناذعہ جائیدادوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ رمیں ردوبدل کیلئے زور دیا جارہا ہے۔محکمہ مال ذرائع کے مطابق چرچ اراضی کی پرائیویٹ افراد کے نام منتقلی کی طویل عرصہ سے کوششیں ہورہی تھیں۔جن میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔اور کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو دھمکایا جارہا ہے۔ایک طرف حکومت سرکاری اراضی پر قبضے واگزار کرارہی ہے دوسری طرف سرکاری رقبہ جات پر قبضے کیلئے جعلسازی بڑھ گئی ہے اور انکار کرنے والے اہلکاروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے تبادلے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو شکایات بھی لگائی گئی ہیں۔
تازہ ترین