• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک نئی سہولت کی آزمائش شروع کی ہے۔ اس کی ذریعے اب صارفین اپنی نیوزفیڈ میں شاندار اینی میشن شامل کرسکتے ہیں۔ جب بھی آپ نیوزفیڈ منتخب کریں گے فیس بک بیک گراؤنڈ میں اینی میشن کے آپشن فراہم کرے گا۔ اس میں سے آپ اپنی پسند کی اینی میشن منتخب کرسکتے ہیں۔

انتخاب کے بعد دیگر صارفین بھی اس کو دیکھ سکیں گے۔ بعض صارفین کو یہ آپشن ازخود فراہم کیا گیا ہے۔ نیوز فیڈ پر شیئر یورری ایکشن ان اے پوسٹ کے نام سے لکھا نظر آئے تو یہی وہ آپشن ہے جو اینی میشن منتخب کرکے اسے فیڈ میں شامل کرتا ہے۔

اگرچہ یہ ایک دلچسپ آپشن ہے لیکن بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنی نیوز فیڈ پر اینی میشن ڈالےگا تو اسکرولنگ کے دوران کافی اینی میشنز نظر آئیں گی، مگر اس کا حتمی فیصلہ تو وقت ہی کرے گا،تاہم کمپنیوں اور برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ضرور ہوسکتا ہے۔ اس طرح وہ اپنے فالوورز اور مداحوں کو نئے انداز میں اپنی مصنوعات سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین