• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کو کاٹنے والے کتوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پولیس کا امیگریشن کو خط

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل کو کاٹنے والے پالتو کتوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو خط لکھ دیا۔ 

پولیس کے مطابق ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر کتوں کا مالک ہمایوں علی خان اور بیٹا دانیال علی ملک سے فرار نہ ہوجائیں جس کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ مرزا محمد عمران نے ایف آئی اے امیگریشن کو آگاہ کر دیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ ان دونوں ملزمان کے نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔

ڈیفنس فیز 6 میں واک کرنے کے دوران ایڈوکیٹ مرزا اختر علی کو ملزمان کے کتوں نے بری طرح زخمی کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ کے اندراج تک ملزم اور اس کے بیٹے نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی تھی۔ مقامی عدالت نے آج درخواست کی سماعت پر قبل از گرفتاری کی ضمانت منسوخ کردی۔

ملزم ڈیفنس کے پوش ایریا میں مہنگی ترین باربر شاپ و سیلون کا مالک ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم چھاپے مار رہی ہیں۔

تازہ ترین