• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹنڈو آدم میں کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں کیمیکل ٹینکر آگیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، کئی گھنٹے بعد بھی ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں کیا جاسکا۔

ٹنڈو آدم کے ریلوے اسٹیشن ماسٹر کا کہناہے کہ ٹریک کلئیر کرنے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ہفتے کی شام ٹنڈو آدم ریلوے پھاٹک پر رحمان بابا ایکسپریس کا کیمیکل ٹینکر سے تصادم ہوا۔ جس کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں ٹریک سے اترگئیں اور انجن کو نقصان پہنچا۔

ٹنڈو آدم کے ریلوے اسٹیشن ماسٹر علی رضا سیال کے مطابق اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک کلئیر نہیں ہوسکے ہیں۔

رحمان بابا ایکسپریس مسافروں سمیت اُڈیرو لال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے۔

ادھر ڈاؤن ٹریک پر آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو بھی ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

تازہ ترین