• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

طاہرہ اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی اعلان کیا تھا کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے، سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، لیکن ان کا ہیلی کاپٹر بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی اترتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ اگر صفر ہوچکا ہے تو پھر اس کے لیے بجٹ میں اور بھی زیادہ پیسے کیوں رکھے گئے ہیں؟۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان خود ہیں یا کوئی اور؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ سے کتنے پیسے لے کر آئے ہیں؟ وزیر اعظم کی اے ٹی ایمز کو این آر او دے دیا گیا۔

تازہ ترین