• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کے اغوا کی کوشش، پولیس نے ملزم رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بغدادی پولیس نے نواب مہابت خان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کی کوشش کرنے والے رکشا ڈرائیور وسیم کو گرفتار کرکے پستول اور ایک چوری شدہ رکشا برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق 13جون کو طالبہ اپنے گھر سے رکشا میں سوار ہو کر یونیورسٹی جا رہی تھی کہ رکشا ڈرائیور نے ابو کتھیان روڈ کے قریب رکشا روکا اور اسلحہ کے زور پر اس سے موبائل فون چھین لیا اور تاوان کے لئے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم لڑکی نے چلتے ہوئے رکشا سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوئی تھی۔

تازہ ترین