• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے امریکی انخلا پاکستان، ترکی اور ایران جگہ لینگے؟

کراچی ( جنگ نیوز ) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پیدا ہو نے والے خلا کو بھرنے کے لئے پاکستان، ترکی اور ایران نے کوششیں شروع کردی ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ امریکی انخلا کے بعد پاکساتن ، ترکی اور ایران مل کر افغانستان پر قبضہ کرلیں گے ۔

امریکا دو دہائیوں کے بعد افغانستان سے رخصت ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب مختلف محاذوں پر طاپبان کی پیش قدمی جاری ہے ۔ 

اس بات پر تشویش پائی جا تی ہے کہ امریکا اور ناٹو اتحادیوں کے افغانستان چھوڑنے سے عدم استحکام اور دہشت گردی پھیل سکتی ہے ۔

ترک میڈیا کے مطابق امریکی انخلا کے بعد کابل ائیر پورٹ کو اپنے کنٹرول میں لےلیگا ۔

ترکی کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ طالبان کو افغانستان میں قدم جمانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

تاہم ایران افغان ہزارہ شیعہ اقلیت کا مکمل تحفظ چاہتا ہے۔

تازہ ترین