• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پاک افغان باہمی تجارت کیلئے بزنس کونسل بنانے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک افغانستان باہمی تجارت میں درپیش مسائل، مشکلات اور رکاوٹو ں پر افغان قونصل خانہ اور خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جس میں نائب صدر محمد زاہد شاہ نے پاک افغان جائنٹ صنعتی نمائش، پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے کے لئے افغان رورولی بزنس کونسل کے قیام اور دونوں ممالک کے بزنس کمیونٹی کے مسائل، مشکلات اور رکاوٹو ں کوایف پی سی سی آئی اور افغان قونصل خانہ کے پیلٹ فارم سے حل کرنے کافیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان،کے پی بی اوآئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داد بٹ، ایف سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ، افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش، ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، پشاور چیمبر صدر محمد عدنان جلیل، خیبرچیمبرکرنل (ر) محمد صادق سمیت پاک افغان پاک افغان ٹریڈسے وابسطہ دونوں ممالک کے بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاک افغان ٹریڈ کے مسائل، مشکلات اور رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی جس میں پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے کے لئے افغان رورولی کے نام سے بزنس کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے .
تازہ ترین