• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 153 روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 153 روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے، سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔

 ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔

تازہ ترین