ٹیلی کام انڈسٹری نے 5 منٹ سے زائد کی فون کال پر ٹیکس کی حکومتی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیدیا۔
ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ سے زائد کی موبائل فون کال پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کی تجویز ناقابل عمل قرار دے دی ہے۔
انڈسٹری سے وابستہ حکام کا کہنا ہے یہ ٹیکس صارفین کو 5 منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح صارفین اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے حکام کے مطابق حکومتی اقدام بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔
حکام کے مطابق اضافی ٹیکس ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔