• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم عمران خان کے پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 30 جون کے بعد چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار سمری منظوری کے لئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پیش کرے گی۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکیج رواں ماہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس لیے ریلیف پیکیج میں یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک توسیع کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیکیج کے لئے 71 ارب روپے منظوری کئے تھے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 جنوری 2020 سے 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

حکام یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ان کے اسٹورز پر ڈیڑھ سال سے چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر ہے جبکہ گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین