• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او گرفتار

سیہون میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے، انکوائری میں نوجوان پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی جاوید بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں نوجوان راشد پر تشدد ثابت ہوا ہے۔

جاوید بلوچ کے مطابق غفلت ثابت ہونے پر معطل ایس ایچ او ذوالفقار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ایک ہفتہ قبل راشد لاشاری کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین