• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا


لاہور میں دکاندار کو سستی سبزی بیچنا مہنگا پڑگیا، اس پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دکاندار نے مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار کو 15 جون کو گرفتار کیا گیا، 16 جون کو مقامی عدالت نے دکاندار وقاص کو ضمانت پر رہا کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار وقاص کے خلاف اسپیشل مجسٹریٹ نے تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق دکان پر اشیا کی فہرست آویزاں نہ تھی اور سبزی سستی بیچی جارہی تھی۔

دکاندار بھنڈی مقرر کردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے، جبکہ ٹماٹر مقرر کردہ قیمت 50 روپےکلو کی بجائے 25 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق  دکاندار بینگن مقرر کردہ نرخ 60 فی کلو کی بجائے 52 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

دکاندار مقرر کردہ نرخ کریلے 90 فی کلو کے بجائے 52 روپےمیں بیچ رہا تھا، دکاندار پیاز سرکاری ریٹ 40 روپے فی کلو کے بجائے 33 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

تازہ ترین