تہران (جنگ نیوز )ایران نے 7 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالا ڈرون تیار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نےاتوار کو پاسداران انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 7 ہزار کلو میٹر (4ہزار 375میل )رینج کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون تیار کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا کہ ہمارے پاس انسان کے بغیر 7ہزار کلومیٹر ہدف تک جانےوالا فضائی ڈرون موجود ہے ۔ یہ ڈرون اڑ کر واپسی بھی آسکتا ہے اور منصوبے کے مطابق جہاں چاہیں اتر بھی سکتا ہے ۔