تہران (جنگ نیوز ) ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو جوہری ٹھکانوں کی تصاویر دینے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ایران میں سرکاری میڈیا نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران اپنے بعض جوہری ٹھکانوں کے اندر کی تصاویر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آی اے ای اے) کو ہرگز پیش نہیں کرے گا۔