اسلام آباد(نامہ نگار ) آزاد کشمیراسمبلی کے الیکشن میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پرپہنچ گیا، پی ٹی آئی اور آل جموں کشمیر جمعیت علماءاسلام کے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی اور آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام کے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا۔
آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے تمام امیدوار پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا کہ آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔