واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں اسرائیلی ہم منصب یائر لاپیڈ نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونےوالے جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پرشکوے اور شکایتوں کے انبار لگادیے،تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ابراہیم معاہدوں کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان معاملات میں بہتری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔