• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا UN معائنہ کاروں کو جوہری پلانٹ تک رسائی دینے سے انکار

ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری پلانٹ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا، امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے اس اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالی باغ نے کہا ہے کہ جوہری پلانٹس سے متعلق معلومات، ڈیٹا اور تصاویر ہمارے پاس محفوظ ہیں لیکن یہ اُس وقت تک اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے حوالے نہیں کی جاسکتیں جب تک از سرنو معاہدہ نہیں کرلیا جاتا۔

ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان فروری میں 3 ماہ کا معاہدہ ہوا تھا، 24 مئی کو ختم ہونے والے تین ماہ کے معاہدے میں مزید ایک ماہ کی تجدید کردی گئی تھی۔

معاہدے کےتحت ایجنسی نیوکلیئر پلانٹ کا معائنہ کرسکتی تھی اور دیگر معلومات و تصاویر بھی حاصل کرسکتی تھی۔

تازہ ترین