• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کورنگی میں دودھ کی دکان سے رقم چرانے کے واقعے میں ملوث 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں پولیس اہلکار کے دودھ کی دکان سے رقم چرانے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایس ایس پی کورنگی نےواقعے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائےگا، ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پولیس کے مطابق رقم چوری میں ہیڈکانسٹیبل طارق عباسی، کانسٹیبل ذیشان، کانسٹیبل وقاربیگ اورکانسٹیبل عامرخان شامل ہیں، چاروں کو گزشتہ روز دودھ کی دکان پر کارروائی کے دوران رقم چرائی تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین