• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ او کا 5 روزہ ریمانڈ

پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت کے معاملے میں عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کا 5 روزہ ریمانڈ جاری کردیا۔

سہیون کی مقامی عدالت نے پولیس تشدد سے ملزم راشد لاشاری کی ہلاکت کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پرملزم راشد کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق ایس ایچ او کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

مقامی عدالت نے ملزم ایس ایچ او کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 جون کو چوری کے الزام میں زیر حراست ملزم راشد لاشاری پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا تھا۔

ملزم راشد لاشاری کی ہلاکت پر ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین