پاکستان پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انھوں نے ایوان میں متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے پارلیمان کو افغانستان کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس پر ہم اسپیکر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس موضوع کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔