• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ایشو پر ہم نے ماضی میں غلطیاں کیں اور بہت مار کھائی، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغان ایشو پر ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کیں اور بہت مار کھائی ہے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس معاملے پر قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کی بریفنگ کےبعد ہی کچھ بات کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بریفننگ کے لیے افغان ایشو بتایا گیا ہے، افغانستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کے حساس معاملے پر مختلف جماعتوں کی رائے ہے، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اس بات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کیں اور بہت مار کھائی ہے، افغان پالیسی میں افغان عوام اور اس کی خود مختاری کا احساس ہو۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی ہزار امریکی افغانستان میں ہلاک ہوئے، اس نے کیا کھویا کیا پایا اس کو مدنظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان عوام کی رائے کی مخالفت میں کوئی فیصلہ نہیں کرناچاہیے۔

سابق وزیراعظم نے بلوچستان کے بجٹ کے حوالے سے جاری معاملے کو حیران کن کہا اور ساتھ ہی کہا کہ یہ ایسا ہی چلتا ہے۔

تازہ ترین