• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین نہ لگوانےوالانہ فلم دیکھےگا نہ شادی میں شریک ہوگا، این سی او سی


نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  ملک بھر کے سنیما ہال، شادی ہال کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ جس نے ویکسین نہیں لگوائی، وہ نہ فلم دیکھنے سنیما جا سکے گا نہ شادی اٹینڈ کرسکے گا۔

این سی او سی نے  ویکسین لگوانے والوں کو اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ اِن ڈور ڈائننگ پچاس فیصد افراد کیلیے ہوگی۔ شادی ہال میں دو سو مہمان آسکیں گے۔

فیصلے کے مطابق کاروباری مراکز اب آٹھ کی بجائے رات دس بجے تک کھل سکیں گے۔ لازمی سروسز کے کاروبار چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکیں گے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق  آؤٹ ڈور ڈائننگ کیلیے ریسٹورنٹس رات بارہ بجے تک ، اور سنیما گھر رات ایک بجے تک کھل سکیں گے۔

فیصلوں کا اطلاق دو دن بعد یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ہوگا۔

ملک بھر میں کوروناکی شرح دو فیصد پر آگئی، کراچی میں ساڑھے سات فیصد، سندھ بھر میں چار فیصد شرح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب سندھ میں مزارات، درگاہیں، انڈور جمز، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارک کھول دیئے گئے۔

تازہ ترین