ٹھٹھہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ طاہر حسین سانگی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں 16مئی 2016ء سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے 16سے 18مئی 2016ء تک شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔