پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین خان نے بچوں کےساتھ مبینہ زیادتی اور غیراخلاقی حرکات کے مشہور کیس میں نجی ا سکول کے پرنسپل عطاءاللہ کی 103سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قراردیدی اور اسے بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، دورکنی بنچ میں اختلاف رائے پراپیل ریفری جج جسٹس روح الامین کو بھجوائی گئی، ریفری جج نے ملزم کوٹھوس شہادت نہ ہونے پر بری کر دیا، ملزم کیخلاف متاثرہ افراد کی جانب عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوانہ ہی پراسیکیوشن ملزم کیخلاف ٹھوس ثبوت پیش کرسکا ۔