پشاور(جنگ نیوز)ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ کا فاطمید فائونڈیشن کا دورہ ادارے کا امرا ض خون کے بچوں کی مدد کرنا اور بہترین سہولیات دینا قابل تحسین ہے ایم پی اےپی کے 93اپر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ نے فاطمید فائونڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ایڈمنسٹریٹر بدر حسین اور تھیلی سیمیا ہال میں مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر بلڈ بینک انچارج محمد اسرائیل خان اور آر ایم او محمد عمران خان بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر اے پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ نے تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیا ء اور دیگر امرا ض خون میں مبتلا بچوں کی خدمت کرنے پر اور انہیں بہترین سہولیات مہیا کرنے پر ایڈ منسٹریٹر اور باقی سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمید فائونڈیشن 1988سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ادارے کا امرا ض خون کے بچوں کی مدد کرنا قابل تحسین ہے کیونکہ یہ بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصّہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فاطمید فائونڈیشن کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بات کریں گے اور ادارے کیساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ فاطمید فائونڈیشن کے ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ کا شکریہ اد ا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔