• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ کا صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز زبیر سومرو کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2 جون سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صدر اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔

وفاقی حکومت نے 2019 میں عارف عثمانی کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر اور سی ای او مقرر کیا تھا،  وزارت خزانہ نے عارف عثمانی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ تین برس کے لیے نیشنل بینک کا صدر تعینات کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ عارف عثمانی کی تقرری پبلک سیکٹر (اپوائنٹمنٹ آف چیف ایگزیکٹو) گائیڈ لائنز 2015 کے برعکس کی گئی ، وہ اس عہدے کے اہل نہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عارف عثمانی پر بطور ایم ڈی سٹی بینک نائجیریا میں منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم بھی عائد ہوئی جس کی بناء پر وہ تاحیات نیشنل بینک آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

تازہ ترین