• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں لورالائی ڈویژن اور ضلع چمن قائم، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں ایک نیا ڈویژن اور ضلع قائم کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ڈویژن ’لورا لائی‘ اور نیا ضلع ’چمن‘ کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔ 

محکمہ ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ نے 18جون کے اجلاس میں نئے ڈویژن اور ضلع کے قیام کی منظوری دی تھی۔ 

نئے ڈویژن کی تشکیل کے بعد ژوب ڈویژن دو ڈویژنوں اور ضلع قلعہ عبداللہ دو اضلاع میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ضلع قلعہ عبداللہ تحصیل قلعہ عبداللہ، گلستان اور سب تحصیل دوبندی پر مشتمل ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چمن میں تحصیل سٹی چمن اور تحصیل صدر چمن کے علاقے شامل ہیں۔ 

جبکہ لورا لائی ڈویژن ضلع لورا لائی، موسیٰ خیل، بارکھان اور دکی پر مشتمل ہوگا۔ ژوب ڈویژن میں ضلع ژوب، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی شامل ہوں گے۔

تازہ ترین