سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں دو لاکھ 74 ہزار 849 افراد کے خلاف گذشتہ 10 ماہ کے دوران کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
مذکورہ کارروائی میں جرمانہ، جیل، تشہیر اور غیر ملکیوں کے لیے ملک سے بیدخلی شامل ہے۔