مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے بجٹ کو منظوری سے نہیں روکا جاسکتا تھا، سستی سیاسی بیان بازی لاحاصل مشق ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ارکان ایوان میں ہوتے تو بھی بجٹ کو منظوری سے نہیں روک سکتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ 172 ووٹوں سے منظور ہوا ہے، ایوان میں مینگل اور جماعت اسلامی کے ارکان موجود نہیں تھے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ اس کے بعد اپوزیشن کےکل ووٹ161 بنتے تھے، ہماری تعداد سے فنانس بل پر کوئی اثر نہیں پڑنا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اپوزیشن کا کام بجٹ کی خامیوں، نقائص کی نشاندہی ہے، پہلا بجٹ ہےجس میں اپوزیشن کی نشاندہی پر بڑی تبدیلیاں ہوئیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو پےدر پے کئی بار یوٹرن لینے پڑے، اپوزیشن کی مجوزہ 15 کلازز میں 35 ترامیم کی گئیں۔