واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر ریوین ریولن سے ملاقات کے دوران ایران کے خلاف سخت موقف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں بائیڈن نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ اسرائیلی صدر نے امریکی صدر کے ایران سے متعلق بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔