• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1100 سی سی گاڑیوں اور 5 منٹ کی کال پرٹیکس واپس لیا جائے، مریم اورنگزیب

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں 1100سی سی گاڑیوں اور پانچ منٹ فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کو منٹ فون کال پہ ٹیکس کے اثرات کا احساس نہیں ہو گا کیونکہ وہ مودی کو مس کال مارتے ہیں اور فون نہیں اٹھاتا،50لاکھ لوگ پہلے ہی بےروزگار ہیں، مڈل کلاس کیلئے اس بجٹ میں بہت سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی کے نام پر 126ارب کے کھڈے کھودے گئے 1100سی سی گاڑی پر ایک طرف ٹیکس میں کمی کی گئی ہے تو دوسری طرف 50ہزار کا ٹیکس لگا دیا1100سی سی گاڑیوں پر یہ ٹیکس واپس لیا جائے۔

تازہ ترین