پشاور (لیڈی رپورٹر)خواجہ سراؤں کے صوبائی اتحاد ٹرانس ایکشن کی صوبائی صدر فرزانہ ریاض نے کہا ہے کہ سماجی بہبود کے وزیر اپنے ارد گرد بیٹھے لوگوں کےکرتوتوں پر نظر رکھیں ،بعض ناکام عناصر خواجہ سرا گروپوں اور تنظیموں کو لڑا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں. ان کے نام اور کام دونوں کو جانتے ہیں. وقت آنے پر سب بتا دیں گے.محکمہ سماجی بہبود کے وزیر سے جلد ملاقات کر کے حقائق انہیں دیکھنا ہو نگے کہ ان کے اردگرد کون لوگ ہیں اور کیا کر رہے ہیں. ایسے خواجہ سراؤں کی مذمت کرتے ہیں جو حکومتی اداروں اور ممبران صوبائی اسمبلی کے وقار اور تشخص کو پامال کریں. سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کون سے خواجہ سرا ہیں جو پولیس تھانوں پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث کسی خواجہ سرا کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ پشاور پریس کلب میں دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک خواجہ سرا کی جانب سے سماجی تنظیم پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہیں جس تنظیم کی وجہ سے خواجہ سراؤں کو عزت اور مقام ملا چند عناصر کو خوش کرنے کے ان کی کردار کشی قابل افسوس ہے. انھوں نےخواجہ سراؤںکے حوالے سے صوبائی قانون سازی, پالیسی کی تیاری خواجہ سراؤں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کو سرا ہا۔ ٹرانس ایکشن کی سٹریٹجک ایڈوائزر نایاب علی نے کہا کہ ہر دو سرا خواجہ سرا صوبائی صدر ہونے کا دعویدار ہے, فرزانہ ریاض خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں کی صوبائی صدر ہیں جس کا نوٹیفیکیشن موجود ہے،ماضی میں مختص کردہ 20 ملین روپے کے فنڈ کو ہمارے کہنے پر خرچ نہیں کیا گیا,نایاب علی نے کہا کہ ٹرانس ایکشن کے نئے بورڈ کا اعلان کردیا گیا ہے, خواجہ سرا آرزو کا ٹرانس ایکشن سے کوئی تعلق نہیں, وہ اپنی تنظیم منزل فاؤنڈیشن چلا رہی ہیں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔