گوادر ( نامہ نگار ) گوادر کے 19فٹبال کلبوں نے ڈی ایف اے کی کابینہ پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا۔ گوادر سے تعلق رکھنے والے 19فٹبال کلبوں کے ذمہ داروں نے پر یس کلب گوادر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایف اے کا آئینی طور پر کوئی وجود نہیں۔ گذشتہ ڈیرھ سال میں خود ساختہ کابینہ کا کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی اجلاس کی کارروائی کی کوئی رپورٹ موجود ہے۔ گوادر کے اکثریت فٹبا ل کلبوں نے ڈی ایف اے کی خود ساختہ کابینہ پر عدم اعتماد کر کے مزید کام سے روکنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ خود ساختہ کابینہ نے رجسٹریشن کے نام پر کلبوں سے ہزارو ں روپے جبکہ ایم پی اے فنڈز سے گراؤنڈ کی مرمت کیلیے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی وصول کیے لیکن گراؤنڈ کی حالت زار سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر گوادر کو الیکشن کمشنر نامزد کر کے ڈی ایف اے کے آئین کے مطابق انتخابات کرائیں ۔ اس موقع پر عثمانیہ فٹبال کلب کے یونس حسن، شاہین فٹبال کلب کے یعقوب عیسیٰ اور سمیت دیگر موجود تھے۔