سلوواکیہ میں فلائنگ کار نے دو ہوائی اڈوں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پرو ٹوٹائپ فلائنگ کار نے نیٹرا اور براٹیسلوا کے ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ طویل کامیاب پرواز کی۔
رپورٹ کے مطابق فلائنگ کار، بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ائرکرافٹ کے انجن پر مشتمل ہے جو عام پٹرول پمپ کے ایندھن سے اڑان بھرتی ہے۔
اس فلائنگ کار کے تخلیق کار پروفیسر اسٹیفن کلین ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ کار 8 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر پرواز کر کے 1 ہزار کلو میٹر تقریباً 600 میل کا سفر طے کرسکتی ہے، یہ اب تک 40 گھنٹے فضا میں رہ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف 2 منٹ 15 سکینڈ میں عام کار سے فلائنگ کار میں تبدیل ہوسکتی ہے، خوشگوار بات یہ ہے کہ اس کے چھوٹے ’پر‘ باآسانی کار کے پہلو سے لگ جاتے ہیں۔
پروفیسر کلین نے پیر کی صبح رپورٹرز کو بہت نارمل اور خوشگوار تجربہ کروایا کہ کیسے کار کو رن وے سے شہر میں داخل کیا۔
رپورٹ کے مطابق فلائنگ کار ہوا میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور یہ دو افراد یا مجموعی طور پر 200 کلو گرام وزن لے جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیکن ڈرون ٹیکسی کے مقابلے میں اس فلائنگ کار کو اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلائنگ کار مستقبل کی بڑی مارکیٹ ہے، 2019ء میں مورگن اسٹینلے پیشگوئی کرچکے ہیں کہ یہ 2024 تک 1 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ہوسکتی ہے۔
موٹرز کمپنیاں اسے مستقبل قرار دے رہی ہیں اور ان کے نزدیک یہ موجودہ ٹرانسپورٹ اسٹرکچر میں موجود تناؤ کاممکنہ حل ہے۔