• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی 12 بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے کلیئرنس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 12 بجلی گھروں کو بقایاجات کی ادائیگی کے لیے کلیئرنس دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے معاہدے کے تحت ادائیگیوں کے لیے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدے کے تحت زیادہ تر بقایاجات کی ادائیگی ہوچکی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آئی پی پیز اور حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت ٹیرف میں کمی کا اطلاق ادائیگیوں کی تاریخ سے ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب بجلی گھر پیداواری صلاحیت جانچنے کے لیے ہیٹ ٹیسٹ کروانے کے پابند ہیں۔

تازہ ترین