• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے کی ویب سیریز ’ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز‘ کیلئے دو نامزدگیاں

کراچی (این این آئی)ʼآسکر اور ایمی ایوارڈزʼ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی صنفی بنیادی حقوق پر بنائی گئی دستاویزی فلم سیریز نے امریکا کے ʼڈے ٹائم ایمی ایوارڈزʼ میں دو نامزدگیاں حاصل کرلیں۔ʼڈے ٹائم ایمی ایوارڈزʼ امریکا کی ٹیلی وژنز سمیت وہاں پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ڈراموں، فلموں اور دستاویزی فلموں سمیت شوز کو دیے جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ʼڈے ٹائم ایمی ایوارڈزʼ کی رواں برس 48 ویں تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے لیے امریکا میں ریلیز ہونے والے ڈراموں، فلموں، دستاویزی فلموں اور شوز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔اہم ترین ایوارڈ کے لیے جہاں امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فلم سازوں کی ڈاکیومینٹریز، فلمیں اور سیریز نامزد ہوئیں، وہیں پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی بھی عالمی سیریز دو ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی ہے۔شرمین عبید چنائے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ ان کے اداروں کی جانب سے ان کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی عالمی سیریز ʼفنڈامینٹل، جینڈر جسٹس: نو ایکسیپشنʼ کو ʼڈے ٹائم ایمی ایوارڈزʼ کی دو کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔فلم ساز نے بتایا کہ ان کی جانب سے تیار کی گئی عالمی سیریز کو ایوارڈز کی دو کیٹیگریز ʼبیسٹ ڈائریکٹنگ ٹیم، سنگل کیمرہ: نان فکشنʼ اور ʼبیسٹ شارٹ فلم، نان فکشنʼ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ دونوں کیٹیگریز میں شرمین عبید چنائے کی سیریز کا مقابلہ 4 دیگر نان فکشن سیریز سے ہوگا۔ʼڈے ٹائم ایمی ایوارڈزʼ فکشن، نان فکشن، چلڈرن، اینیمیشن اور اسپینش زبانʼ کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 56کیٹیگریز میں ڈراموں، فلموں اور ڈاکیومینٹریز سمیت سیریز کو نامزد کیا ہے۔مذکورہ ایوارڈز کی ہر کیٹیگری میں پانچ فلموں، ڈراموں یا دستاویزی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں سے کسی ایک کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا اور فاتحین کا اعلان آئندہ ماہ جولائی میں کیا جائے گا۔شرمین عبید چنائے کی سیریز ʼفنڈامینٹل، جینڈر جسٹس:نو ایکسیپشنʼ کو پانچ حصوں میں گزشتہ برس ʼیوٹیوب اوریجنلʼ پر ریلیز کیا گیا تھا۔مذکورہ سیریز کو شرمین عبید چنائے فلمز نے عالمی فنڈ ʼگلوبل فنڈ فار وویمنʼ کے تعاون سے تیار کیا تھا اور سیریز میں پاکستان سمیت پانچ مختلف ممالک کی خواتین کی حقیقی کہانیاں دکھائی گئی تھیں۔

تازہ ترین