واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دینگے ۔ امریکی صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولن سے ملاقات کے دوران ایران کے خلاف اس سخت موقف کی یقین دہانی کرائی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں جوبائیڈن نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔ اسرائیلی صدر نے ایران سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے کوشاں ہے تاہم وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔