کوئٹہ (آن لائن )ایرانی حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر امیگریشن گیٹ کو دوبارہ بند کردیا ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنی طرف سے امیگریشن گیٹ کو بند کر رکھا تھا گزشتہ ہفتے ایرانی حکام نے دوبارہ نئی ویزہ لگانے والوں کے لیے گیٹ کھول دیا تھا تاہم دودن امیگریشن کھلنے کے بعد اب دوبارہ گیٹ کو بند کردیاگیاہے ۔