• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراٹے کلاس میں 27 بار زمین پر پٹخے جانے سے 7 سالہ بچہ دم توڑ گیا

تائیوان میں کراٹے کوچ کی جانب سے 27 بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث کومہ میں چلے جانے والا 7 سالہ بچہ 70 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تائیوان میں رواں برس 21 اپریل کو 7 سالہ بچے کو نازک حالت میں فینگ یوآن اسپتال لایا گیا تھا ، بچے کو مبینہ طور پر کراٹے کلاس کے دوران کوچ نے دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا تھا جس سے ننھہ بچہ برین ہیمریج کا شکار ہوگیا تھا۔

دماغ پر سنگین چوٹیں لگنے کی وجہ سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز 70 دنوں کی محنت کے باوجود بچے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

بچے کے کراٹے کوچ نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے 3 ہزار 583 ڈالر کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

تازہ ترین