لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے، کئی مقدمات میں ملزمہ اور کئی میں مدعیہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اندارج مقدمہ کے لیے شناختی کارڈ نمبر، کوائف غلط جمع کروائے، ایف آئی آر میں لڑکی کی طرف سے فراہم کیا گیا موبائل نمبر بھی غلط نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی زیادتی کی تصدیق کے لیے میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی۔
ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے زیادتی نہیں کی لڑکی نشہ کرتی ہے، نشہ سے روکنے پر مشتعل ہو گئی تھی۔