کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جمعرات کو جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کے مہتمم، مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر تعزیت کی ،مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی، جے یو آئی کے قاری محمد عثمان اور دیگر بھی تھے۔