• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے اداکاری اور لکھاری کے بعد ایمبرائیڈری شروع کردی

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ اور ماضی کے شہرت یافتہ بھارتی فلموں کے ہیرو راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ان دنوں کڑھائی (ایمبرائیڈری) کی جانب راغب ہیں اور انھوں نے جمعہ کو اپنی شرٹ پر ایمبرائیڈری کی۔

اداکاری سے کنارہ کشی کے بعد بطور مصنفہ کام کررہی تھیں۔ تاہم اب انھوں نے ایک نئے میدان کا چنائو کیا ہے اور یہ ایمبرائیڈری ہے۔

اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھون نے اپنی شرٹ پر بڑی مہارت کے ساتھ ایک بڑی سی شہد کی مکھی کڑھائی کے ذریعے بنائی ہے۔ 

انکی اس مہارت پر ان کے پرستاروں نے انھیں ملٹی ٹیلنٹڈ (کئی صلاحیتوں کی حامل شخصیت) قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے تحریر کیا ہے کہ انگلیوں کو حرکت دینے سے ذہن کام کرنے لگتا ہے اور ایسی مصروفیت سے اگر میری شرٹ پر اچھی سے ایمبرائیڈری بن جائے تو یہ بہت اچھا ہے۔



تازہ ترین